یونان میں پھنسے مہاجرین کیلئے جرمن این جی او نے بڑا مطالبہ کردیا

0

برلن: یونان کے جزیرہ لیسبوس میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 13 ہزار سے زائد تارکین وطن کی منتقلی اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مطالبےمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب جرمن این جی اوز نے بھی اس حوالےسے کھلا خط لکھا ہے، جس میں تارکین وطن کے حوالے سے بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جرمن این جی اوز کے مشترکہ خط میں  جرمنی کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ یونانی جزیرے  سے صرف  کم عمر تارکین وطن کی منتقلی کافی نہیں ہے، بلکہ تمام تارکین کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، خط میں لیسبوس میں آگ لگنے سے پیدا صورتحال کو شرمناک قرار دیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ یہ یورپی یونین کی ناکام مہاجرین پالیسی کا نتیجہ ہے، جرمن این جی اوز نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین کی مدد  کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.