ایمریٹس ائیرلائن نے رعائتی پیکج کا اعلان کردیا

0

دبئی: ایمریٹس ائر لائن  نے دنیا بھر کےطلبا کیلئے رعائتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، رعائتی  پیکج طلبا کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے اہلخانہ بھی حاصل کرسکیں گے،یہ پیکج ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب دنیا  بھر میں کرونا کی وجہ سے ٹوٹنے والا تعلیمی سلسلہ تیزی سے بحال ہور ہا ہے۔

ایمریٹس کے اعلان کےمطابق طلبا کے  پیکج میں سفر سے 7 روز قبل بغیر کسی چارجز کے بکنگ کی تاریخ تبدیل کرنا اور اضافی سامان لے جانے کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہے، فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ  اس پیکج سے بین الاقوامی طلبا کو اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ ملنے کا موقع ملےگا، اس پیکج سےاستفادہ کیلئے ضروری ہوگا کہ 31 اکتوبر تک  ٹکٹ بک کرالئے جائیں، جبکہ ٹکٹ کی مدت 12 ماہ تک ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.