انتظار ختم، جرمنی سے مہاجرین کیلئے بڑی خبر آگئی

0

برلن:انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں،برسوں کا انتظار مکمل ہوا،بالآخر جرمنی نے یونان میں پھنسے مہاجرین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے اور انہیں خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ “احساس نیوز “ نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ بدھ کو مہاجرین کیلئے جرمنی سے بڑی خوشخبری آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے یونان میں برسوں سے پھنسے مہاجرین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے، یونان کے جزیرے لیس بوس میں قائم مہاجر کیمپ 8 ستمبر کو آگ سے تباہ ہونے کے بعد جرمنی اس معاملہ پر بھرپور متحرک تھا اور جزیرے پر پھنسے 13ہزار مہاجرین کی دیگر یورپی ممالک میں منتقلی اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے یورپی یونین پر زور دے رہا تھا۔

جرمنی کی کوششوں سے  فوری طور پر 400 ایسے کم عمر تارکین کو دیگر یورپی ممالک نے قبول کرلیا تھا۔ جو لیس بوس جزیرے پر تنہا تھے۔ ان میں سے بھی سب سے زیادہ 150 جرمنی نے قبول کئے تھے۔

بڑی خوشخبری

اب جرمنی کے وائس چانسلر اولف شولز نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی یونان میں مقیم 1553 مہاجرین کو قبول کرنے جارہا ہے،اس حوالے سے چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید خوشخبری دیتے سناتے ہوئے کہا کہ جرمنی اب ان خاندانوں کو بھی اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہے گا جو لیس بوس سے باہر یونان میں مقیم ہیں اور انہیں وہاں پناہ مل چکی ہے،بچوں والے ایسے خاندانوں کیلئے جرمنی اپنے دروازے کھولے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.