سعودہ حکومت کی عمرہ کھولنے کی تیاری

0

ریاض: سعودی حکومت نے محدود تعداد میں عمرہ کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اس کیلئے ایس او پیز کی تیاری جاری ہے، یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب 15 ستمبر سے سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کیلئے فضائی سفر بھی کھولا ہے۔

سعودی اخبار ’’سعودی گزٹ ‘‘ کے مطابق عمرہ کی محدود تعداد میں اجازت دے دی جائے گی، اور صرف سعودی عرب کے اندر موجود مسلمان ہی اس سعادت سے فیض یاب ہوسکیں گے، عمرہ کرنے کیلئے جو ایس او پیز تیار کئے جارہے ہیں، ان میں کرونا کا ٹیسٹ لازمی ہوگا، اخبار کے مطابق عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے خصوصی موبائل ایپلی کیشن بنائی جائے گی، جس کے ذریعہ ہر عمرہ زائر کو مخصوص وقت میں عمرہ کرنے کیلئے حرم میں داخلے کی اجازت ہوگی، عمرہ کیلئے جو ایس او پیز تیار کئے جارہے ہیں، ان  کے تحت پاکستان یا کسی اور مسلم ملک سےعمرہ زائرین کو فی الحال اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.