تارکین وطن نے زندگیاں خطرے میں ڈال لی

0

سسلی: سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والےتارکین وطن نےاٹلی میں داخل ہونے کیلئے زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگادی، تارکین وطن این جی او ’’اوپن آرمز‘‘ کے جہاز پر سوار تھے،اور ان کا جہاز سسلی  کے جزیرے پالرمو کے قریب موجود تھا،اورایک ہفتےسے زائد ساحل کے قریب کھڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے زائد ساحل کے قریب کھڑے’’اوپن آرمز‘‘ کے جہاز پر 278 تارکین وطن سوار تھے، جن  میں سے گزشتہ صبح 70 تارکین وطن نے سمندر میں چھلانگ لگادی، اور تیر کر کنارے پہنچنے کی کوشش کی، جو ناممکن  تھا، کیوں کہ جہاز ساحل سے 24 میل سے بھی زیادہ دور تھا، اوپن آرمز کے عملے نے سمندر میں چھلانگیں لگانے والے مہاجرین کی جانیں بچانے کیلئے انہیں فوری طور پر لائف جیکٹس پھینکیں، تاہم بعدازاں اطالوی کوسٹ گارڈ نے ان تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا اور انہیں ساحل پر پہنچادیا۔

اوپن آرمز کے جہاز نے جن 278 تارکین وطن کو ریسکیو کیا تھا، ان میں 56 بچے اور 2 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں، یہ تارکین وطن تین کشتیوں کے ذریعہ لیبیا سے روانہ ہوئے تھے، ان  میں سے 2 کشتیاں مالٹا کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں تھیں، تاہم مالٹا کے حکام نے انہیں ساحل پر پہنچنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد جہاز اٹلی کے ساحل کے قریب آگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.