’’فراری‘‘ کی نئی اسپورٹس کار مارکیٹ میں آنے کو تیار

0

روم: دنیا میں کاریں بنانے والی بڑی کمپنیوں میں شامل اٹلی کی معروف کمپنی ’’فراری‘‘ نے نئی اسپورٹس کار متعارف کرادی ہے، اس نئی اسپورٹس کار میں    پہلے سے زیادہ طاقتور انجن دیا گیا ہے،  اور یہ  مزید سہولتوں سے مزین ہے، نئی گاڑی کو ’’پورٹو فینو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کی  ڈلیوری  اگلے برس کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگی، ’’فراری‘‘ کی طرف سے پورٹو فینو اسپورٹس کار کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اس میں 612 ہارس پاور کا ٹربو انجن لگایا گیا ہے، جبکہ 8 گئیر باکس ہیں،  اس کے پرانے ماڈل کی گاڑی  میں 592 ہارس پاور کا انجن لگایا گیا تھا۔

قیمت کیا ہوگی؟

’’فراری‘‘ کمپنی نے پرانے ماڈل کے مقابلے میں اس نئی پورٹو فینو اسپورٹس کار کی قیمت میں 4 فیصد کا معمولی اضافہ کیا ہے، اٹلی میں اس کی قیمت ٹیکس سمیت 2 لاکھ 6 ہزار یورو ہوگی جبکہ امریکہ میں 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں دستیاب ہوگی ۔ کمپنی کے مطابق نئی کار میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور اس کی کارکردگی کو نمایاں حد تک بڑھایا گیا ہے۔

پورٹو فینو کے پہلے والے ماڈل میں سیون اسپیڈ  گئیر باکس  تھے، جنہیں نئے ماڈل میں ایٹ اسپیڈ گئیر باکس سے تبدیل کیا گیا ہے، اس میں  ڈرائیور کے پاس  ریس موڈ سمیت 5 چوائس ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی اسپورٹس  کار کے ذریعہ اطالوی کمپنی نے 35 سے 45 برس کے افراد کی مارکیٹ کو ہدف رکھا ہے، اس سے پہلے کمپنی نے ’’روما‘‘ گاڑی لانچ کی  تھی، جس کا ہدف 30 سے 40 برس کے افراد  تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.