ڈنمارک کا شہریوں کو 4 یورپی ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

0

کوپن ہیگن: ڈنمارک نے اپنے شہریوں کو مزید 4 یورپی ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دے دیا ہے، ان ملکوں کے بارے میں یہ ایڈوائرزی  کرونا کے کیس ڈنمارک کے مقرر کردہ فارمولے سے بڑھنے پر جاری کی گئی ہے، جس میں کرونا مریضوں کی شرح 20 فیصد سے کم ہونی چاہئے ۔

ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے جن ممالک کے بارے میں یہ ایڈوائزری جاری کی ہے، ان میں ہالینڈ، پرتگال، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، اس ایڈوائزری کا اطلاق جمعہ سے کیا گیا ہے۔ ڈنمارک نے یورپی ملکوں کے سفر کے حوالے سے جو معیار مقرر کررکھا ہے، اس کے مطابق متعلقہ ملک میں ایک لاکھ افراد میں کرونا مریضوں کی شرح 20 سے کم ہونی چاہئے۔

تاہم ڈینش حکام کے مطابق ان چاروں ملکوں میں یہ شرح بڑھ چکی ہے اور یہ فی لاکھ افراد میں 30 مریض تک پہنچ چکی ہے۔ اس سے پہلے ڈنمارک اپنے شہریوں کو بیلجئیم، مالٹا، اسپین، جمہوریہ چیک، ہنگری، کروشیا، فرانس، لکسمبرگ، مناکو اور رومانیہ کے بارے میں بھی ایسی ٹریول ایڈوائزری جاری کرچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.