سابق صدر آصف زرداری پر گرفتاری کی نئی تلوار لٹک گئی

0

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے قائد  آصف زرداری  پر ایک بار پھر  گرفتاری کی تلوار لٹک گئی ، اسلام آباد  ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے ، زرداری اس  سے پہلے  بھی کئی کیسز میں  طبی بنیادوں پر ضمانت  پر ہیں ۔

تاہم اب نیب نے ان کی سیاسی سرگرمیوں  کی  رپورٹ  عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  اور طبی بنیادوں پر حاصل کردہ  گزشتہ  ضمانتوں کو بھی  چیلنج کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 ستمبر کو سماعت مقرر کردی ہے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں  زرداری کی گرفتاری ہوسکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.