اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

0

راولپنڈی :پاکستان کی جنگی صلاحیت میں ایک اوراضافہ،آرمڈ کور میں جدید ترین ٹینکس وی ٹی4 کی شمولیت ،آرمی چیف نے وی ٹی 4کی جنگی مہارت کا مظاہرہ دیکھا،ٹینکس کا موازنہ کسی بھی جدید ترین ٹینک کے ساتھ کیا جاسکتا ہے،وی ٹی فور  کی پروٹیکشن اور فائرنگ کی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کادورہ کیا ، جہاں انہوں نے جدید ترین ٹینک وی ٹی 4کی جنگی مہارت کا مظاہرہ دیکھا ،انہیں وی ٹی 4 سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی 4کا موازنہ کسی بھی جدید ترین ٹینک کے ساتھ کیا جاسکتا ہے،وی ٹی فور  کی پروٹیکشن اور فائرنگ کی صؒاحیت کا کوئی ثانی نہیں.

ترجمان پاک فوج کے مطابق  آرمی چیف نے  وی ٹی 4 کی کارکردگی پر اطمینان کا  اظہار کیا،آرمی چیف نےافسروں اور جوانون کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نےجدید جنگوں سےمتعلق بہترین تربیت کو بھی سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے،ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہماری توجہ مکمل طورپرملکی دفاع پرمرکوزہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی،خود مختاری اورسالمیت کیخلاف کسی بھی خطرےکاموثرجواب دینے کیلئے تیارہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.