دبئی میں پارٹی کرنے والی خاتون پھنس گئیں

0

دبئی:دبئی میں ایک خاتون کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، اپنے گھر میں محفل موسیقی منعقد کرنے والی عورت پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، محفل میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، دبئی پولیس نے اس عورت کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

عرب اخبار کے مطابق مذکورہ عورت نے اایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے گھر میں موسیقی کی پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ان میں سے بیشتر نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے، جبکہ سماجی فاصلے کی  بھی کوئی پروا نہیں کی گئی۔

دبئی پولیس آج کل سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے ذریعہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سراغ لگارہی ہے، دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم کا کہنا ہے کہ مذکورہ عورت کو 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ موسیقی بینڈ کے ارکان اور تقریب کے تمام شرکا پر بھی فی کس 5 ہزار درہم جرمانہ لگایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.