روم: جرمنی سے تو برطانوی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن اٹلی کے صدر نے بورس جانسن کو کرارا جواب دیا ہے، برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ اٹلی اور جرمنی میں کرونا کے کیس اس لئے کم ہیں، کیوں کہ برطانیہ کے عوام کو آزادی زیادہ پیاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کےصدرسرجیو مترالے نےبرطانوی وزیراعظم کواپنے ملک کی طرف سے جواب دے دیا،انہوں نے سردانیہ کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی بھی کسی بھی دوسرے ملک کی طرح آزادی کو عزیز رکھتے ہیں،لیکن ہم اس کے ساتھ سنجیدہ قوم بھی ہیں،انہوں نےکہا کہ اہم آزادی یہ ہے کہ دوسرے شہریوں کو وبا سے متاثر کرنے کی آزادی کسی کو نہیں ہونی چاہئے ۔
برطانوی وزیراعظم نے کیا کہا تھا
برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے کہا تھا کہ برطانیہ میں اٹلی اور جرمنی کے مقابلے میںکرونا کے کیس اس لئے زیادہ ہیں کیوں کہ برطانوی آزادی سے محبت کرنے والی قوم ہیں،اور برطانوی عوام سے ایس او پیز پر یکساں عمل کرانا بہت مشکل ہے، جبکہ اٹلی اور جرمنی میں ایسا نہیں ہے،انہوں نے بڑے فخر سےکہا تھا کہ گزشتہ 300 برس کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں،آزادی اظہار سے لے کر جمہوریت تک سب کچھ کا آغاز برطانیہ سےہوا۔