عمرہ اور زیارتوں کیلئے دروازے کھل گئے

0

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ، زیارتوں، اور خانہ کعبہ میں ادائیگی نماز کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ایپ لانچ کردی ہے، ایپ میں رجسٹریشن کے ذریعہ معتمرین عمرہ کی اجازت حاصل کرسکیں گے۔ 4 اکتوبر سے مرحلہ وار عمرہ اور زیارتوں کے لئے اجازت دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے خواہشمند مسلمانوں کے لئے خصوصی ایپ لانچ کردی ہے، سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی ورکرز وغیرہ ’’اعتمرنا‘‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن حاصل کرکے عمرہ اور زیارت کا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔ رجسٹریشن کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،’’اعتمرنا‘‘ ایپ اینڈرائڈ فون کے پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر ڈال دی گئی ہے، جہاں سے یہ ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے، مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی ، مسجد قبا، مسجد شہدائے احد اور جبل نور کی زیارت کے لیے بھی اسی ایپ کے ذریعہ اجازت حاصل کی جاسکے گی ۔

اسی طرح مسجد نبوی میں روضہ اطہر کی زیارت کے خواہشمندوں کو بھی پہلے’’ اعتمرنا‘‘ ایپ کے ذریعہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں سعودی حکومت نے یومیہ 6 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔ جن کے ایک ایک ہزار کے گروپ بنائے جائیں گے ۔ بعد ازاں 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر15 ہزار کردی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.