ویڈیو بنانا آپ کو جیل پہنچاسکتا ہے

0

دبئی:سوشل میڈیا کے دور میں دنیا بھر میں موبائل فون سے ویڈیو بنانا اور اسےپوسٹ کردینا  عام ہے،تاہم بیشترعرب ممالک میں اس  حوالے سے سخت قانون موجود ہیں، اس لئے اگرآپ عرب ممالک کےرہائشی ہیں، تو بالخصوص سرکاری حکام کی ویڈیو بنانےاور شئیر کرنے سے بچیں ورنہ یہ عمل آپ کو جیل پہنچا سکتا ہے ۔

دبئی میں دو خواتین جنہوں نےپولیس اہلکاروں کی  ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی ، انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے،تفصیلات کےمطابق دبئی میں پولیس افسر کی طرف سےایک  ملزم کو ہتھکڑی  لگانے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دبئی پولیس کے شعبہ تفتیش کے سربراہ بریگیڈئیر جمال الجلاف  کا کہنا ہے کہ ان دونوں عورتوں نے ایک پولیس افسر  کے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران  مداخلت کی، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی ہے،گرفتار عورتوں کی نیشنلٹی ظاہر نہیں کی گئی ۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں عورتوں کو یو اے ای کے سائبر جرائم کے قانون کی دفعہ 21 کے تحت کم سے کم چھے ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے افراد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بلااجازت  پوسٹ کرنا جرم ہے،لہذا قانون پسند افراد اس طرح کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.