اٹلی نے یورپی ممالک کو مدد کی پیشکش کردی

0

روم:اٹلی نے کرونا  کی دوسری لہر کا شکار ہونے والےیورپی ملکوں کو وبا سے نمٹنے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے،یہ پیشکش ایسے موقع پر کی گئی ہے، جب فرانس اور اسپین سمیت کئی یورپی ممالک  میں کرونادوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے، اورمعاملہ نئے لاک ڈاؤن کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔

تاہم دوسری طرف اٹلی میں صورتحال باقی یورپی ملکوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے،اور ماہرین  اٹلی کی اس حوالے سے  تعریف بھی کررہے ہیں، تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیرخارجہ نے   یورپی ملکوں کو کرونا سے نمٹنے کے لئے تعاون کی پیش کش کردی ہے، لیگیو ڈی مایو نے اپنے فیس بک پیج  پر پوسٹ کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ جب اٹلی میں کرونا سے صورتحال خراب ہوئی تھی، تو یورپی ملکوں نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔

اٹلی نے بڑی تیزی سے اس وباسے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے کام کیا، لیکن یورپ کے کچھ ممالک بالخصوص فرانس اور اسپین میں یہ وبا اب بڑھی ہے، اور وہاں لاک ڈاؤن کا خطرہ ہے، ایسے میں اٹلی یورپی ملکوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یورپی ملکوں کی صورتحال

اٹلی کے مقابلے میں بالخصوص فرانس، اسپین اور برطانیہ میں صورتحال خراب ہے، بدہ کو فرانس میں کرونا سے مزید 63 افراد کی جان چلی گئی ، جبکہ 12ہزار 845 نئے کیس سامنے آئے، اسپین میں 177 ہلاکتیں اور 11 ہزار مریض ریکارڈ کئے گئے، جبکہ برطانیہ میں 71 اموات ہوئیں جبکہ 7 ہزار سے زائد کیسز  ریکارڈ کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.