مریم نوازنے سینئر رہنماؤں کو سائیڈ لائن کرنا شروع کردیا

0

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی پر گرفت مضبوط کرنی شروع کردی ہے، احسن اقبال، سعدرفیق، خواجہ آصف سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کو بالواسطہ طور پرپارٹی کی ترجمانی سے فارغ کردیا ہے، اور ان کے بجائے اپنے قریبی افراد کی کمیٹی بنادی ہے، جس کی سربراہی زبیر عمر کو دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز نے پارٹی پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں، انہوں نے اپنے قریبی رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو اپنا اور والد کا ترجمان مقرر کردیا ہے، واضح رہے کہ محمد زبیر کو ہی مریم اور ان کے والد نوازشریف نے آرمی چیف کے پاس اپنے مقدمات کے حوالے سے مذاکرات کے لئے بھیجا تھا، جس  کا ذکر فوجی ترجمان نے کردیا تھا۔

مریم نواز نے پارٹی کی مرکزی ترجمان کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیا کمیٹی بھی بنادی ہے، جسے پارٹی کی ترجمانی کا اختیار دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں طلال چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن کا گزشتہ ہفتہ پارٹی کی خاتون رکن اور فیصل آباد سے مرحوم ایم این اے رجب علی کی بیوہ عائشہ رجب کے گھر رات گئے جانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، اور وہاں ان کی پٹائی ہوئی تھی، جس میں انہیں فریکچر بھی آئے تھے۔

تاہم اب طلال چوہدری کو بھی پارٹی ترجمانوں کی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، دیگر ارکان میں ڈاکٹر مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، عظمی بخاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں، اور یہ پانچوں ارکان مریم کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.