پاکستانیوں کو یورپ پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا 

0

مقدونیہ: شمالی مقدونیہ کی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن کو مغربی یورپ کے خوشحال ممالک کی طرف اسمگل کرنے کا الزام ہے، گرفتار کئے گئے پانچوں مقدونیہ کے ہی شہری ہیں اور وہ شہریوں کو سربیا پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق انسانی اسمگلرز یونان کے بارڈر سے تارکین وطن کو سربیا پہنچانے کا کام کرنے کے تارکین وطن سے 700 یورو تک وصول کرتے تھے،واضح رہے کہ مقدونیہ کا روٹ یونان سےآنے والے تارکین وطن استعمال کرتے ہیں،  شبہ ہے کہ یہ انسانی اسمگلرپاکستانیوں، بنگلہ دیشیوں اور افغانیوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن کی  مغربی یورپی ممالک کی طرف  اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.