جوڑوں میں بے حد مقبول اطالوی جزیرے

0

روم: ہر طر ف درخت، جنگل کا ماحول، گرم موسم اور ابلتے لاوے کا منظر، جو لوگوں کومسحور کردیتا ہے، لیکن اس جزیرے کی خاص بات اس سے جڑی کہانیاں ہیں، جو بالخصو ص یہاں نوجوان جوڑوں کو کھینچ لاتی ہیں، اولاد کے متلاشی جوڑوں میں تو یہ جزیرہ بہت مقبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہم نات کر رہے ہیں، اٹلی کے ریجن سسلی کے پہاڑی سلسلے میں واقع دو جزائراسٹرامبولی Stromboli اورفلوسڈی Filicudi کی، جو اپنی خوبصورتی سے زیادہ خودسے جڑی دیومالائی قسم کی کہانیوں کی وجہ سے مشہور ہیں، سی این این نے ان دو اطالوی جزائر کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی وجہ شہرت یہ ہے کہ لوگوں کا ماننا ہے یہاں آکر جوڑوں میں پیار و محبت بڑھ جاتا ہے، وہ ایک دوسرے کے زیادہ قریب آجاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڑے یہاں خود کو زیادہ توانا محسوس کرتے ہیں، یہاں کی راتیں مسحور کرنے والی ہوتی ہیں، اور بے اولاد جوڑے یہاں یہ سوچ کر آتے ہیں کہ ان کی اولاد کی امید بر آنے کا امکان روشن ہوجائے گا۔ ان دونوں جزائر کی شہرت اب جوڑوں کے درمیان محبت بڑھنا اور اولاد کی امید بر آنے کے حوالے سے پھیلتی جارہی ہے۔

اگر چہ اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا یا بتاتا کہ کیا ہے، لیکن یہاں آنے والے جوڑوں کا کہنا ہے کہ وہ اسٹرامبولی اور فلوسڈی آکر اپنے آپ میں بڑی خوشگوار تبدیلی محسوس کرتے ہیں، وہ خود کو زیادہ توانا سمجھتے ہیں، کچھ اس کی وجہ ان چھوٹے جزائر کے ماحول کو قرار دیتے ہیں، جو انہیں دماغی طور پر ایسا سکون عطا کرتا ہے، جس سے انہیں ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے۔

ان جزائر کا گرم پانی، وہاں بہتا ہوا لاوا، اور پراسرار پھول یہ سب  مل کر جوڑوں کے لئے ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں، جو انہیں کہیں اور میسر نہیں آتا، ان دونوں جزیروں میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے وہ نئے جوڑے آتے ہیں، جو بچوں کے خواہشمند ہوتے ہیں، اسی طرح ایسی اکیلی خواتین بھی یہاں کا رخ کرتی ہیں، جو اچھے شراکت دار کی خواہش مند ہوتی ہیں، ان کا ماننا ہےکہ ان جزائرپر آنے سے ان کی مراد پوری ہوجائے گی۔

پراسراریت

اسٹرامبولی پر تو لاوا بہتا رہتا ہے،جس کا نظارہ کرانے کے لئے رات کو سیاحوں کو کشتی پر بھی لے جایا جاتا ہے، جبکہ یہاں کے پہاڑ گلابی پھولوں سے بھرے ہوئے ہیں، لاوے کی وجہ سے یہاں کی زمین کچھ گرم محسوس ہوتی ہے، جو موسم سرما میں سیاحت کا لطف دوبالا کردیتی ہے، یہاں ایک پراسرار خوشبو والا پھول بھی پیدا ہوتا ہے، جس کے بارے میں جوڑوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ سے ان کے ہاں اولاد ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس پھول کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے، اور یہ انسان کو اونگھنے پر مجبور کردیتی ہے،اس کی خوشبو شام کے بعد سے لے کر صبح طلوع آفتاب کے ایک گھنٹے تک رہتی ہے، اور پھر دن کو غائب ہوجاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.