امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے خاتمے کی پیشگوئی کردی

0

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کرونا سے صحتیاب ہوتے ہی وائٹ ہاؤس میں ہی جلسہ کرڈالا، انہوں نے ایک بار پھر چین کو بھی لتاڑ دیا اور کرونا کو ’’چائنا وائر س‘‘ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ قوم اس کرونا وائرس کو شکست سے دوچار کرنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کرونا کا شکار ہونے کے بعد گزشتہ  روز پہلی مرتبہ عوام میں نموادر ہوئے تو انہوں نے ماسک  بھی نہیں پہنا ہوا تھا،انھوں نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے نوبی لان میں جمع حامیوں  سے خطاب میں کہا کہ میں  خود کو بہت بہتر محسو س کررہا ہوں، ٹرمپ نےکہا کہ ہماری قوم اس خوفناک ’چائنا وائرس‘ کو شکست سے دوچار کرنے والی ہے،صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ کرونا وائرس ختم ہورہا ہے۔

امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے والے صدر ٹرمپ کےسیکڑوں حامیوں میں سے قریباً نصف نے ماسک پہن رکھے تھے، اور نصف اس کے بغیر تھے، اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

اس سے قبل   فاکس نیوز سے انٹرویو میں  صدر ٹرمپ نے کہا تھا  کہ وہ کووِڈ-19کی اب کوئی دوا نہیں لے رہے ہیں،اور ان سے اس وائرس کی کسی اور شخص کو منتقلی کا خطرہ بھی نہیں رہا ہے،انھوں نے  اپنی انتخابی ریلیوں میں  بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.