منڈی بہاؤالدین کے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجہا کرنے کیلئے فورم کی بنیاد

0

بریشیا(رپورٹ:تنویر ارشاد)اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اٹلی کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں اٹلی بھر سے اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کےعہدیداروں اور ممبران نے بھرپور شرکت کی،فورم کےسرپرست اعلی یورپ بشیر بوسال اور صدر اٹلی چوہدری شمریز گوندل تقریب کےآرگنائزر تھے،تقریب سے امریکی صدر کےمشیرفارمسلم کمیونٹی ساجد تارڑاور چیئرمین فورم شاہد رضا رانجھا کا خصوصی خطاب

دنیا بھر کی طرح اٹلی میں بھی پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے اوورسیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجہا کرنے کے لیے اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اٹلی کی بنیاد رکھ دی گئی، بریشیا کے نواحی علاقے بنیولومیلا میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا،تقریب کی نقابت کے فرائض سیاسی و سماجی شخصیت مرزا خالد جاوید نے سرانجام دیے۔

 تقریب میں اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کے بانی رہنما چوہدری شاہد رضا رانجھا نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے فورم کی اہمیت افادیت اور مقاصد کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ سرپرست اعلیٰ اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین امریکہ اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےسفیر فار مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے بھی خصوصی طور پر خطاب کیااور اوورسیز فورم منڈی بہاوالدین کی اہمیت کو اور ضرورت  کو اجاگر کیا۔

پروگرام میں موجود تمام سامعین نے ساجد تارڑ کی باتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے یورپ میں سرپرست اعلی چوہدری بشیر بوسال نے کہا کہ فورم کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے لیے متحد ہوکر لڑنا اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تقریب کے آرگنائزر اوراوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اٹلی کے صدر چوہدری شمریز گوندل نے کہا کہ اس فورم میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر شامل ہوئے ہیں، آج کی تقریب میں ضلع کےتمام مکاتب فکر اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کی شرکت قابل ستائش ہے۔

تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت چودھری عرفان حیات رانجھا نے اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کے حوالے سے مکمل تفصیل کے ساتھ شرکاء کو آگاہی فراہم کی اور اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کے مقاصد کو بیان کیا۔ چودھری خالد محمود گوندل نے بھی اوورسیز فور منڈی بہاوالدین کی اہمیت افادیت اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اٹلی کی تنظیم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پروگرام میں اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اٹلی کے تمام عہدیداران نے شرکت کی جن میں نے شرکت کی جن میں سرپرست اعلی اٹلی مظہر عباس، سینئر نائب صدرشعیب صابر گوندل،نائب صدر محسن چیمہ،جنرل سیکرٹری چوہدری عادل بشیر باگہ،کوآرڈینیٹر اٹلی فیصل تارڑ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر خضر حیات رانجھا،چیف آرگنائزر اٹلی چوہدری قیصر محمود گوندل ودیگر شامل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چوہدری خالد محمود گوندل،شیخ تنویر احمد،قیصر تارڑ، حاجی انور طور و دیگر شامل تھے۔

پروگرام کے آخر میں صدر اوورسیز فورم منڈی بہاوالدین اٹلی چوہدری شمریز زمان گوندل اور سرپرست اعلیٰ یورپ حاجی بشیر بوسال آنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.