تحریک کشمیر اٹلی کے وفد سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات

0

بریشیا:(تنویرارشاد) تحریک کشمیر اٹلی کے وفد سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات، کشمیر کاز پر ہونے والے پروگرامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،تحریک کشمیر اٹلی کے جنرل سیکریٹری چوہدری جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر کاز کےلیے کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بریشیا میں اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں تحریک کشمیر اٹلی کے نائب صدر چوہدری فہیم خالد، سابق صدر تحریک کشمیر اٹلی شیخ تنویر احمد کدھر، اسلامک سینٹر بریشیا کے صدر محمد خلیل بٹ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اجمل گوٹریالہ، عوام دوست گروپ اٹلی کے رہنما چوہدری تجمل حسین کھٹانہ، مسلم لیگی رہنما ملک حفیظ ڈھوری آور مسلم لیگ ن کی کشمیر کونسل کے رہنما چوہدری نعمان وڑائچ موجود تھے۔

 ملاقات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ مختلف پروگرامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر تحریک کشمیر اٹلی کے جنرل سیکریٹری چوہدری جمشید چیمہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف پوری دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، تحریک کشمیر اٹلی و یورپ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے اپنی آواز اٹھاتی رہے گی اور کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لیے کوئی بھی تنظیم یا جماعت کام کرے گی اس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کےلیے ہر دروازے پر دستخط دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.