اٹلی میں کرونا صورتحال سنگین، وزیراعظم نے نئی پابندیاں لگادیں

0

روم:اٹلی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وزیراعظم جوسپے کونتے نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے اضافی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے وبا پر کنٹرول کے لئے تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے، اتوار کو 11 ہزار 705 نئے کیس سامنے آئے، جبکہ ہلاکتیں بھی بڑھ کر 69 ہوگئیں جو ایک روز پہلے 47 تھیں۔ ملک میں بڑھتے کرونا کیس دیکھتے ہوئے اطالوی وزیراعظم جوسپ کونتے نے اضافی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے اور ہر کسی کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔

اضافی پابندیاں

 اطالوی وزیراعظم نے علاقائی مئیرز کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ حالات کو دیکھتے ہوئے رات 9 بجے کے بعد عوامی سرگرمیاں محدود کرنے کے لئے اقدامات اٹھاسکیں گے، اس کے ساتھ ملک میں میلوں اور مقابلوں پر پابندی لگادی گئی ہے، ریستورانز اگر چہ نصف شب تک کھولے جاسکیں گے تاہم ٹیبل سروس کو شام 6 بجے کے بعد بند کردیا جائے گا، ہائی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسا ٹائم ٹیبل بنائیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ پر رش نہ ہو۔

اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جم اور سوئمنگ پولز کے حوالے سے بھی ایس او پیز پر عمل کا جائزہ لیا جارہا ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر ان کے حوالے سے بھی اقدامات لئے جاسکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.