گلگت بلتستان کی انتخابی مہم سے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کے اہم لیڈر باہر

0

گلگت: گلگت بلتستان کے انتخابات سے چند روز قبل اہم موڑ آگیا، عدالت نے پاکستانی ارکان پارلیمان اور وزراء کو 3 روز میں علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مہم متاثر ہوسکتی ہے، تاہم مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نئی پابندی سے بچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان کے تمام قومی و صوبائی ارکان اسمبلی کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے چیف سیکریٹری اور پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

عدالتی فیصلے سے سب سے زیادہ دھچکہ پی پی پی کو لگے گا، جس کے قائد بلاول زرداری پوری انتخابی مہم چلارہے ہیں، اور پارٹی کے پاس ان کے علاوہ کوئی قابل ذکررہنما بھی مہم چلانے کے لئے موجود نہیں ہے، اسی طرح وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور جو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، انہیں بھی علاقہ چھوڑنا پڑے گا، تاہم مریم نواز پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ پارلیمنٹ کی رکن نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.