سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی نئی سروس

0

اسلام آباد: چیئرمین قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) ائروائس مارشل ارشد ملک کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں  کے لئے قومی ائرلائن کا ایک نیا اسٹیشن کھل گیا، جس سے نئے اسٹیشن کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی آئی اے ارشد ملک کی کوششوں سے سعودی حکومت نے قومی ائرلائن کو القسیم کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، جس سے القسیم اور اس کے اطراف کے شہروں میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا، اس روٹ کو کھلوانے کے لئے پی آئی اے چئیرمین ارشد ملک نے سعودی سفیر سے دو بار ملاقات کی، جبکہ سعودی حکام سے بھی وہ مسلسل رابطے میں تھے، جو  کامیاب رہے، پی آئی اے کی القسیم کے لیے پروازیں ملتان اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی، اور پہلی پرواز 18 نومبر کو ملتان سے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے نے القسیم کے لئے جو شیڈول بنایا ہے اس کے مطابق ہر بدھ کو ملتان جبکہ جمعہ کو اسلام آباد سے اس نئے اسٹیشن کے لئے پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ ان پروازوں کے لئے تعارفی کرایہ بھی کم رکھا گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ القسیم اور اس کے قریبی شہروں میں لاکھوں پاکستانی ورکرز کام کرتے ہیں، اور اس روٹ کے کھلنے سے انہیں بہت فائدہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.