بے نظیر کی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے، آصف زرداری کا داماد کون؟، شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے کیا شرائط لگائیں ؟

0

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور زرداری کی منگنی طے ہوگئی، سندھ سے تعلق رکھنے والے زرداری نے اپنی صاحبزادی کا رشتہ ایک پنجابی بزنس مین کے بیٹے سے طے کیا ہے، منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں 27 نومبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی سربراہ آصف زرداری نے اپنی بڑی بیٹی بختاور زرداری کا رشتہ ایک بڑے پنجابی بزنس مین کے بیٹے کو دے دیا ہے، امریکہ مقیم پاکستانی بزنس مین یونس چوہدری کے بیٹے محمد چوہدری سے بختاور کی منگنی بلاول ہاؤس کراچی میں جمعہ 27 نومبر کو ہوگی، اور اس کے کارڈ مہمانوں کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

کرونا ٹیسٹ

آصف زرداری نے مہمانوں کیلئے 24 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ ضروری قرار دیا ہے، مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگنی میں شرکت کیلئے ٹیسٹ کرانے کے بعد کلیئرنس رپورٹ ای میل کردیں، اس کے بغیر کسی کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح کسی مہمان کو تقریب میں کیمرہ لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، پی پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی سیکورٹی کیلئے یہ احتیاط کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.