یو اے ای نے مسلم ملکوں کیلئے ویزے بند کردیئے، کون کون سے ممالک شامل جانئے؟

0

دبئی: متحدہ عرب امارات نے 9 مسلم ممالک سمیت دس ممالک کے لئے وزٹ ویزوں پر عملی طور پر پابندی لگادی ہے، بڑھتے کرونا کیسز کو پابندی کی وجہ بتایا گیا ہے، تاہم کرونا سے زیادہ متاثرہ امریکہ، یورپی ممالک و بھارت کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحد ہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں، ان میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام،عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیرلائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔ یو اے ای نے اس پابندی کی وجہ بڑھتے کرونا کیسز قرار دیا ہے، تاہم دنیا میں کرونا کیسز کے حوالے دوسرے نمبر پر موجود بھارت پر یہ پابندی نہیں لگائی گئی۔

کن پاکستانیوں کو وزٹ ویزے ملیں گے؟

نئی پابندی کے بعد 60 برس سے زائد عمر کے پاکستانی وزٹ ویزے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ اگر فیملی جس میں میاں بیوی، بچے اور والدین شامل ہیں، اکٹھے سفر کی صورت میں وزٹ ویزے کے اہل ہوں گے، اسی طرح یو اے ای میں مقیم پروفیشنل اپنے خونی رشتہ داروں کو اسپانسر کرکے وزٹ ویزا پر بلانے کے اہل ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.