بیلجیئم میں کبوتر کتنے میں فروخت ہوا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

0

برسلز: کبوتر نہ ہوا، ہیرا ہوگیا، بیلجیئم میں کبوتر کتنےلاکھ یورو میں فروخت ہوا، یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، جی ہاں بیلجیئم نے 16 لاکھ یورو میں کبوتر فروخت کرکے نیا ریکارڈقائم کردیا، کبوتر پالنے والا بھی اتنی رقم ملنے پر حیران رہ گیا، اس سے پہلے ایک کبوتر 12 لاکھ  یورو میں  فروخت ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ریس لگانے والے کبوتر کو 1.6 ملین یورو کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کیا گیا ہے، اس کبوتر کا نام نیوکم ہے، اور یہ مادہ ہے، نیلامی میں اس کبوتر کی قیمت 200 یورو سے شروع ہوئی، لیکن دو چینی سرمایہ کاروں کی ضد بڑھتے بڑھتے اسے 16 لاکھ یورو تک لے گئی، حیرت کی بات یہ ہے کہ نیوکم نامی یہ کبوتر جو دو برس پہلے تک متعدد مقابلے جیتتا رہا ہے، اب لمبی اڑان کی ریس میں شرکت سے ریٹائر بھی ہوچکا ہے، لیکن اس کے باوجود چینی باشندے  نے اس کی قیمت 16 لاکھ یورو لگا کر خریدا۔ چین میں کبوتربازی کے مقابلے کافی مقبول ہیں، اسی  لئے پیسے والے چینی آج کل دنیا بھر سے اچھی نسل کے کبوتر منہ مانگی قیمت پر خریدتے نظر آتے ہیں، چینیوں کی کبوتروں میں دلچسپی پاکستانی کبوتر بازوں کے لئے بھی اچھی خبر ہوسکتی ہے، کیوں کہ چینی باشندوں کو اگر اچھی نسل کے ریس والے کبوتر دکھائے جائیں، تو پاکستانی کبوتر باز بھی اس شعبے سے اچھے پیسے کماسکتے ہیں،

نیوکم نامی اس کبوتر کو برسلز کے جس نیلام گھر نے فروخت کیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ قیمت ان کیلئے بھی باعث حیرت ہے، تاہم نیلام گھر پیپا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کبوتروں کی جس نسل سے نیو کم کا تعلق ہے وہ افزائش نسل کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے، اور جس چینی باشندے نے اسے خریدا ہے، وہ بھی اس کی نسل حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.