جرمنی میں پارک سے ہڈیاں برآمد

0

برلن: جرمنی میں پولیس نے انسانی ہڈیاں برآمد ہونے پر ایک مشتبہ آدم خور کو حراست میں لے لیا ہے، اور اس سے ایک لاپتہ شخص کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، برلن میں ستمبر کے دوران ایک 44 سالہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی تلاش کے لئے پولیس نے اشتہار بھی جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اس لاپتہ فرد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم اب چند روز قبل برلن کے نواحی علاقے سے انسانی ہڈیاں ملنے پر کیس نے نیا موڑ لیا، ان ہڈیوں سے گوشت مکمل طور پر اترا ہوا تھا، جس نے پولیس کا شک بڑھایا، برلن کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات پوری رفتار سے جاری ہے، اور شبہ ہے کہ یہ آدم  خوری کا معاملہ ہے، یہ ہڈیاں 8 نومبر کو ایک پارک میں چہل قدمی کرتے کچھ لوگوں کو ملی تھیں، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی، بعد ازاں فورنسک ٹیسٹوں میں ثابت ہوگیا کہ یہ ہڈیاں لاپتہ ہونے والے شخص کی ہی ہیں، جس کے بعد پولیس نے اس قتل کی تحقیقات شروع کیں اور مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزم کا نام جاری نہیں کیا، تاہم جرمن اخبار نے اس کا نام  اسٹیفن آر بتایا ہے، جو مقامی ہائی اسکول میں حساب اور کیمسٹری کا ٹیچر ہے۔ BILD اخبار نے برلن کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہڈیوں سے جس انداز میں گوشت پوری طرح اترا ہوا تھا، وہاں سے ہمیں شک پڑا کہ یہ آدم خوری کا کیس ہوسکتا ہے۔

جس کے بعد ہم نے اس پہلو پر تفتیش آگے بڑھائی تو ہمیں مزید کچھ شواہد بھی مل گئے، تفتیش کاروں کو ملزم کے گھر سے ایک بڑا فریج بھی ملا ہے، جو اگرچہ چھاپے کے وقت خالی تھا، لیکن وہاں سے بھی نمونے لئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ملزم کی آن لائن چیٹ سے بھی اس کے لاپتہ ہونے والے شہری سے رابطے کی تصدیق ہوگئی ہے، اور دونوں نے چیٹ میں ملاقات طے کی تھی، جس کے بعد بدنصیب شخص غائب ہوگیا، اور بعد میں اس کی ہڈیاں ملی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.