یو اے ای میں اب کریں کاروبار، وہ بھی کسی شیخ کی شراکت کے بغیر

0

ابوظہبی: دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری، اب انہیں کاروبار کے لئے کسی مقامی شیخ کو حصہ دار بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور وہ خود کاروبار کے مالک ہوں گے، یو اے ای نے اس حوالے سے کمپنی  قوانین میں ترمیم کردی ہے، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کوراغب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی قانون کے تحت اب غیرملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار کسی اماراتی شہری کو ساتھ ملائے اور حصہ دار بنائے بغیر اپنا کاروبار جما سکیں گے، اسی طرح یواے ای میں برانچ کھولنے کی خواہشنمد کمپنیوں کے لئے مقامی شہری کو ایجنٹ مقرر کرنے کی شرط  بھی ختم کردی ہے، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کو یو اے ای میں کاروبار کی طرف راغب کرنا بتایا جارہا ہے، کرونا کی وجہ سے  یواے ای کی معیشت اس سال ساڑھے 6 فیصد کمی کا شکار ہوچکی ہے۔ تاہم یہ ترمیم ایسے موقع پر کی گئی ہے، جب یو اے ای نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہیں، اور اسرائیلی کمپنیاں اور سرمایہ کار بھی وہاں کاروبار اور شاخیں کھولنے کے لئے دلچسپی لے رہے ہیں، اس ترمیم سے اب اسرائیلی سرمایہ کاروں کو بھی سہولت مل جائے گی، اور وہ متحدہ عرب امارات کے کسی شہری کو حصہ دار بنائے بغیر وہ کاروبار کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.