ٹرمپ کی بیٹی بھی مریم نواز بننے کو تیار؟

0

واشنگٹن: پاکستان کی سیاست کے اثرات امریکہ تک پہنچ گئے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم کی طرح صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا بھی اپنے والد کے دفاع کے لئے میدان میں آگئی ہیں، ایوانکا ٹرمپ نے والد اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو سیاسی قراردیتے ہوئے انتقامی کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی طرح ایوانکا ٹرمپ بھی والد کے بہت قریب ہیں، اور ان کی سیاسی معاون ہیں، اور اب وہ  اقتدار سے رخصتی قریب آنے اور والد کے خلاف ممکنہ طور پر کیس کھلنے پر ان کے دفاع کیلئے سامنے آنے کی تیاری کررہی ہیں، ایوانکا ٹرمپ نے والد اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو سیاسی قراردیا ہے، اور کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، تحقیقات کے ذریعہ ان کے والد اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی میڈیا میں ایسی رپورٹس مسلسل سامنے آرہی ہیں کہ وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے بعد ٹرمپ کو ٹیکس چوری، کرپشن سمیت متعدد کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ پہلے امریکی صدر ہوسکتے ہیں جنہیں اقتدار چھوڑنے کے بعد جیل جانا پڑسکتا ہے، نیو یارک ٹائمز کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف تفتیش میں تیزی کی خبر کو شئیر کرتے ہوئے ایوانکا نے والد کے خلاف تحقیقات کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا ہے۔  انہوں نے لکھا کہ دونوں تحقیقات کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں اور یہ کہ ان کے خاندان کو تنگ  کیا جا رہا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ کے مطابق تفتیش کروانے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نے کسی طرح کا کوئی ٹیکس فائدہ نہیں لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.