سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

0

راولپنڈی: سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے، سابق وزیراعظم کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، وہ تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ پاکستان کے 15ویں وزیراعظم تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرظفراللہ جمالی اے ایف آئی سی کےسی سی یو میں زیرعلاج تھے، صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پرانتہائی افسوس ہے، اللہ مرحوم کےدرجات بلند اور اہل خانہ کو صبر دے۔میرظفر اللہ جمالی پاکستان کے 15ویں وزیراعظم تھے،وہ ایک سال 7 ماہ سے زائد عرصے تک اس عہدے پر فائز رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.