شہباز اور حمزہ کی پیرول بڑھانے کی درخواست پر ن لیگ میں اختلافات

0

لاہور: پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کے پے رول میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے، تاہم پیرول میں توسیع کی درخواست دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے، مریم کیمپ نے  توسیع مانگنے پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ نے حکومت نے پے رول میں توسیع کی درخواست دی تھی، شہبازشریف کو والدہ کی تدفین اور سوئم کے لئے بیٹے سمیت 5 روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، جو منگل کی شب پورا ہوگیا، تاہم اس سے پہلے دونوں باپ بیتے کی طرف سے حکومت کو توسیع کی درخواست دی گئی، اور موقف اپنایا گیا کہ ابھی لوگ ان کے پاس تعزیت کیلئے آرہے ہیں، جس پر پنجاب حکومت نے انہیں مزید 24 گھنٹے کی توسیع دے دی، تاہم اس معاملے پر پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

مریم نواز کے قریب سجھی جانے والے پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ کے متضاد بیانات سامنے آگئے، عطااللہ تارڑ جو سابق صدر رفیق تارڑ کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے کہا کہ پے رول میں توسیع کی درخواست دینے کا فیصلہ ذاتی حیثیت میں کیا گیا، تاہم دوسری طرف مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پے رول میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ پارٹی نے کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پے رول میں صرف ایک روز کی توسیع ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز عطاء اللہ تارڑ سے نالاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.