یواے ای نے اسرائیلی شہریوں کو آن ارائیول ویزے کی سہولت دیدی

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای )نے اسرائیلی شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے شروع کردئیے ہیں، اسرائیلی شہریوں کو پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی ، بلکہ یواے ای کے ائرپورٹ پر ہی انہیں ویزاجاری کردیا جائے گا، یہ نظام اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدے تک چلے گا۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے عبوری انتظام کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو آن ارائیول سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظام اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدے تک چلے گا، اور معاہدہ کے بعد اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا یو اے ای میں داخلے کی سہولت مل جائے گی۔ اماراتی حکام کے مطابق اسرائیلی شہریوں کو ویزے میں یہ سہولت تعاون کو فروغ دینے کے لئے دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.