تنخواہ روکنے پر کورونا کے شکار ملازم کا انوکھا انتقام

0

کراچی: کرونا وائرس سے متاثرہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کراچی کے ملازم نے تنخواہ روکنے پر ایچ آر آفیسر سے بدلا لینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، متاثرہ کے ایم سی افسر شہزاد انور نے ادارے کے ڈائریکٹر جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا، اور اس تمام صورتحال کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیمرے میں محفوظ بھی کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے محکمہ لینڈ کے افسر شہزاد انور پر غفلت و لاپرواہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر اس کی تنخواہ روک دی تھی جس پر انور شہزاد محکمہ ایچ آ رایم کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا۔

شہزاد انور نے مطالبہ پورا نہ ہونے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور انہیں بوسہ بھی دیا، اس کے بعد ملازم نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے اور اگر میری تنخواہ روکی گئی تو سب کورونا میں مبتلا کردوں گا، شہزاد انور کے انکشاف کے ساتھ ہی آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

شہزاد انور نے تمام صورتحال کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور بعد ازاں جمیل فاروقی سے گلے ملنے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو میں شہزاد انور نے کہا کہ جمیل فاروقی کو بھی اب کورونا ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.