نیول چیف کی ترکش فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

0

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکش فلیٹ کمانڈر ایڈمرل ارکومنت تتلیوگلو سے فلیٹ ہیڈکوارٹرز گلچک میں ملاقات کی، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو ترک فلیٹ کمانڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں انہوں شپ یارڈزکا بھی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق ترک فلیٹ کمانڈر نے گلچک نیول بیس میں فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گلچک شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل مصطفیٰ سیگلی اور استنبول شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل ایردنک یتکن سے ملاقاتیں کیں اور شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کے ملجم کلاس پروجیکٹ کی تعمیر کے متعلق بریفنگز بھی دی گئیں۔ علاوہ ازیں نیول چیف نے عسکری کمپنی  ASFAT کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اکگن سے ملاقات کی جس میں انہیں ترک عسکری صنعت اور شپ یارڈ کی صلاحیتوں کے فروغ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

امیرالبحر کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور  بحری افواج کے درمیان بالخصوص اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے میں قلیدی کردار ادا کریگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.