جرمنی نے مزید تارکین وطن کے لئے دروازے کھول دئیے

0

برلن: گزشتہ کئی ماہ سے کرونا بحران کے باوجود جرمنی زیادہ ضرورت مند اور کم عمر و بیمار تارکین وطن کو اپنے ہاں پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ایک طرف یونان پر بوجھ  کم ہورہا ہے، اور دوسری جانب ان تارکین کے لئے زندگی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونان میں پھنسے مزید تارکین وطن کی قسمت جاگ گئی، جرمنی نے ایک بار پھر ان تارکین کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے  ہیں، گزشتہ روز جرمنی نے مزید  99تارکین وطن کو پناہ دے دی، اور انہیں خصوصی طیارہ یونان سے لے کر جرمن شہر ہنور پہنچ گیا، ان میں 18 سال سے کم عمر اور تنہا لڑکوں کے ساتھ بیمار بچے اور ان کے والدین شامل تھے، جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جن تارکین کو لایا گیا ہے، ان میں 21 فیملیاں اور13 کم عمر تارکین شامل ہیں، فیملیوں میں 36 بڑے اور 50 بچے شامل تھے، ان میں سے 24 بیمار بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جرمنی اپریل سے لے کر اب تک تقریبا 13سو سے زائد تارکین وطن کو یونان سے قبول کرچکا ہے، جبکہ مزید سینکڑوں مہاجرین کو بھی قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ان میں سے بیشتر یونان کے جزائر پر پھنسے ہوئے تھے، جن 99 تارکین کو  جرمنی لایا گیا ہے، اب انہیں مختلف ریاستوں میں تقسیم کرکے بھیج دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.