پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کی درخواست مسترد

0

لاہور: ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کا جلسہ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی، جسٹس جواد حسن نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا، عدالت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کو 2 دن میں ن لیگ کی جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں  دائر درخؤاست پر جسٹس جواد حسن نے سماعت کی ، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جلسہ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی، جسٹس جواد حس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں ہے، عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

عدالت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کو 2 دن میں ن لیگ کی جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے میں جسٹس جواد حسن نے لکھا کہ جلسے میں شہریوں کی زندگی کے تحفظ کے لئے این سی او سی کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،  پی ڈی ایم میں شریک سیاسی جماعتیں اور کارکنان آئین کے تحت سماجی فاصلے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی پابند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.