مریم کی نئی جعلسازی پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر درگت

0

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور جعلسازی پکڑی گئی، کیلبری فونٹ کے بعد نیا معاملہ بھی گلے پڑگیا، سوشل میڈیا پر لینے کے دینے پڑگئے، لاہور جلسہ کی ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار ن لیگ کی ڈی فیکٹو قائد مریم نواز غلط مشیروں کے مشورے سے ایک اور غلطی کر بیٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور جلسہ بڑا دکھانے کے لئے فوٹو شاپ کا سہارا لیا اور ایک ہی منظر فوٹو شاپ کی مدد سے کئی جگہ پھیلا دیا، اور پھر اس کے اوپر اپنی تصویر لگا کر شئیر کردیا، لیکن وہ یہ سب کچھ کرتے بھول گئیں کہ وہ جس فوٹو شاپ ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ جعلسازی کر رہی ہیں، یہی کمپیوٹر ٹیکنالوجی اس جعلسازی کو پکڑوا بھی دے گی، سو وہی ہوا۔

مریم کی تصویر شئیر ہوتے ہی لوگوں نے متعلقہ سافٹ وئیر کے ذریعہ اس جعلسازی کو پکڑ لیا، اور تصویر میں وہ سپاٹ دائرے بنا کر دکھا دئیے جو لوگ زیادہ دکھانے کیلئے بار بار شامل کئے گئے تھے۔

بس پھر کیا تھا وزرا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا یوزرز نے مریم کی جعلسازی کی نشاندہی والی تصاویر شئیر کرکے ان کی ٹرولنگ شروع کردی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ ایک اور جعل سازی

وزیراعظم کے معان خصوصی شہباز گل نے لکھا کہ اس خاتون کی قسمت میں ہر چوری پر پکڑے جانا۔ بھلے کیلبری فونٹ ہو۔ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ہو۔ دادی کی موت کی اطلاع ہو۔ بھلے لندن تو کیا پاکستان میں پراپرٹی ہو۔ 22 cuts کے ساتھ وڈیو ریکارڈ ہو یا یہ فوٹو شاپڈ تصویر ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.