مایہ ناز باکسر عامر خان کا کرتارپور کا دورہ

0

کرتارپور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرتارپور راہداری، گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا، کرتارپور راہداری کے دورے کے بعد ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ آج کرتارپور کا دورہ کیا، گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں، گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے، پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی، جبکہ بھارت اس کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کررہا ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، باکسر عامر خان نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھارتی سکھوں کیلئے گیٹ کھولے، اور انہیں کرتارپور آنے دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.