کراچی میں اے ٹی ایم مشین میں چوری کی انوکھی واردات

0

کراچی: شہر قائد میں چوری انوکھی واردات، نجی بینک میں واردات کرنے والے ملزمان نے اے ٹی ایم مشین ہی اُکھاڑ پھینکی، اور کیش ٹرے ساتھ لے گئے، پولیس کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی جو ملزمان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں شاہراہ پاکستان پر واقع ایک نجی بینک میں پیش آیا جہاں ملزمان کیش ٹرے ہی ساتھ لے گئے۔ ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری کے مطابق واردات صبح ساڑھے4 سے 5 بجے کے درمیان ہوئی تھی اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوئے جنہوں نے ٹیکنیکل واردات کے لیے 5 سے 6 منٹ تک لگائے اور اے ٹی ایم مشین اُکھاڑ دی اور مشین کی2 کیش ٹرے لوٹ کر فرار ہوئے اور ملزم نے تیسری ٹرے کھولی جس میں 5 ہزار کی رقم دیکھ کر ٹرے وہیں چھوڑکر چلےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس واردات سے بے خبر رہی، جبکہ بینک کا الارم بھی نہ بجا، پولیس نے بتایا کہ انتظامیہ کے مطابق بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.