دنیا کے بیشتر ممالک میں صنعتی  پیداوار ڈاون، پاکستان میں بڑھ گئی

0

اسلام آباد: ایسے وقت میں جب  بھارت سمیت  دنیا کے اکثر ممالک کی معیشتیں کرونا کے  جھٹکوں کے باعث  بھنور میں پھنسی   ہوئی ہیں،دوسری جانب پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے جولائی سے اکتوبرکا بڑی صنعتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے درمیان بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.46 فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اکتوبر میں  صنعتی پیداوار میں اضافہ ساڑھے 6 فیصد سے بھی زائد ہوا ہے۔ شعبوں کے لحاظ سے معدنیات، ادویات، غذا، کاغذ اور بورڈ، کیمیکلز اور کھاد کے شعبوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں6 سے 23 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ کے ذریعہ ان اعداد وشمار پر خوشی کا اظہار  کیا  ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کی رفتار میں تیزی سے صنعتی  پیداوار بڑھتی ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں یہ اضافہ ایسے موقع پر ہوا ہے، جب عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے، پاکستان میں صنعتیں معاشی نمو اور بحالی کا باعث بن رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.