تاریخی جرمن تلوار سمیت میوزیم لوٹنے والا غیرملکی نژاد گروپ بے نقاب

0

برلن: جرمنی میں پولیس نے جدید تاریخ میں کسی میوزیم میں سب سے بڑی ڈکیتی کی وارادت کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اس کا دوسرا بھائی فرار ہے، جڑواں بھائیوں کا تعلق تارک وطن خاندان سے ہے، اور یہ  عرب نژاد فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس 25 نومبر کو ڈریسڈن کے گرین والٹ میوزیم میں نووادرات چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی، جسے حالیہ تاریخ میں کسی میوزیم میں ہونے والی بڑی واردات قرار دیا گیا تھا، ڈکیت گروپ نے پہلے میوزیم کی بجلی کاٹی اور پھر ایک کھڑی توڑ کر وہاں سے 18 ویں صدی کے نووادرات اور جیولری اٹھا کر چلتے بنے تھے۔ ان میں سیکسونی پر حکمرانی کرنے والے اگسٹ ڈی اسٹرانگ کے زیر استعمال رہنے والی ہیرے لگی  تلوار سمیت تاریخی اشیا شامل تھیں، اب پولیس نے اس واردات میں ملوث جڑواں بھائیوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے، ان بھائیوں کا تعلق ریمو گروپ سے ہے، اور یہ عرب نژاد  فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس نے ملزم کا نام نہیں بتایا، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 سالہ مشتبہ شخص کو برلن سے گرفتار کیا گیا ہے، اس سے پہلے گزشتہ ماہ ریمو گروپ کے تین کارندے بھی پکڑے گئے تھے، اور شنید ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات پر ہی یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.