سعودی عرب نے ویزے ختم ہونے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

0

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے تمام عالمی پروازیں معطل اور سرحدیں بند کرنے کے باعث پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیرملکیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا تھا، جن کے اقامے اور ویزے ختم ہونے والے ہیں، تاہم اب سعودی حکومت نے ایسے غیرملکیوں کیلئے اہم اعلان کیا ہے، جب بھی پروازیں کھلیں گی، ان کی سعودیہ واپسی ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے پر سعودی عرب نے پوری دنیا سے پروازیں معطل اور اپنی زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی ہیں، جس کے نتیجے میں چھٹی پر گئے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں  کا مستقبل خطرے میں پڑگیا تھا، جن کے اقامہ اور ویزے ختم ہونے والے ہیں، انہیں خدشہ تھا کہ ان کے اقامہ اور ویزے ختم ہوگئے تو وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔

تاہم اب سعودی حکومت نے غیرملکی کارکنوں کیلئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اقامہ اور ویزے اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے بڑھاسکیں گے، اس کے لئے الیکٹرانک طریقے سے تجدید کرانی ہوگی، سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے حوالے سے خلیجی اخبار نے بتایا ہے کہ جن غیرملکی کارکنوں  کے ویزے یا اقامے ختم ہونے والے ہیں، وہ وزارت داخلہ کی Absher ایپ کے ذریعہ ویزہ میں توسیع اور اقامہ کی تجدید  کراسکیں گے، ان سے فیس بھی الیکٹرانک  وصول کرلی جائے گی۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب میں ایک کروڑ سے زائد غیرملکی کارکن کام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.