نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا

0

لندن: علاج کے لئے برطانیہ جانے کے بعد وطن واپس سے انکاری ن لیگ کے قائد نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ برطانوی پارلیمنٹ پہنچ گیا، برطانیہ میں نوازشریف کو واپس بھجوانے کے لئے حکومت کو خط  لکھے گئے ہیں، یہ خط رکن پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز نے وزیراعظم کو لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے، جس میں نوازشریف کو واپس پاکستان بھیجنے کے انتظامات کے بارے میں پوچھا گیا ہے، 16 دسمبر کو لکھے گئے خط میں برطانوی رکن پارلیمان نے  کہا ہے کہ ان کے حلقے کے ایک رکن نے بھی اس حوالے سے خط لکھا ہے، اسٹیفن ٹمز نے وزیراعظم جونسن سے کہا ہے کہ برطانیہ نوازشریف کو واپس پاکستان بھیجنے کا پابند ہے۔

ادھر خالد لودھی نامی برطانوی شہری نے وزیراعظم جونسن کے ساتھ وزیرداخلہ پریتی پٹیل اور اس حلقے کے رکن پارلیمان کو بھی خط لکھا ہے، جہاں نواز شریف مقیم ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف علاج کے لئے لندن آئے تھے، لیکن اب انہیں ایک برس ہوچکا ہے، انہیں واپس بھیجا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.