شاہد خاقان عباسی امریکہ سے واپس  نہیں آئیں گے، چہ میگوئیاں شروع

0

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت سے امریکہ جانے کی اجازت حاصل کرلی ہے، اور وہ آئندہ ایک دو روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گے، تاہمان کی واپسی کے حوالے سے  پہلے سے ہی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ کے فرنٹ فٹ کھلاڑی سمجھے جانے والے شاہد خاقان عباسی نے خاموشی سے حکومت کو امریکہ جانے کی درخواست دے دی، اور وزیراعظم نے بھی اس کی کابینہ سے منظوری کرادی ہے، شاہد خاقان کا نام 15 روز کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے، اگرچہ درخواست میں شاہد خاقان عباسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ میں ان کی بہن اور بہنوئی کو کرونا ہوا ہے، اور وہ ان کی عیادت کے لئے جارہے ہیں، تاہم سیاسی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، شاہد خاقان کی جلد واپسی بھی بہت مشکل ہے، اور  اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ امریکہ یا پھر برطانیہ میں آکر رک  جائیں، اور اپنے قائد نوازشریف اور اسحاق ڈار کی طرح علاج  کا جواز استعمال کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اور احتساب عدالت اب تیزی سے گواہان کے بیان ریکارڈ کررہی ہے، جس سے شاہد خاقان کے لئے قانونی محاذ پر مشکلات بڑھ گئی ہیں، دوسری طرف ن لیگ کی صفوں میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مایوسی بڑھتی جارہی ہے، اور ایسے میں سینئر رہنما اپنے آپ کو بچانے کے لئے سائیڈ پر ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں، ایاز صادق پہلے ہی پارٹی کی لاہور کی صدارت سنبھالنے سے انکار کرچکے ہیں۔

ادھر شاہد خاقان کے امریکہ جانے کی اطلاع سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر بھی دلچپس تبصرے دیکھنے کو ملے، وزارت عظمیٰ کے دوران ان کے نجی دورہ امریکہ میں ان کی جسمانی تلاشی کی تصاویر شئیر کی جاتی رہیں، اور لوگ تنقید کرتے رہے کہ کیا شاہد خاقان اب ایک بار پھر ایسی تلاشی دینے کا شوق پورا کرنے امریکہ جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.