ویزا درخواستوں کا نظام مکمل آن لائن

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ویزے کے لئے درخواستوں کا نظام مکمل طور پر آن لائن کردیا ہے، زارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے ویزا کی تمام درخواستیں صرف آن لائن ہی وصول کی جائیں گی، دستی طریقے سے کوئی ویزا درخواست  قبول نہیں کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان ظفر یاب خان نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دستی یا مینول درخواستیں اب قابل قبول نہیں ہوں گی، اب تمام درخواستیں  آن لائن پورٹل visa.NADRA.gov.pk  کے ذریعہ وصول اور پراسیس کی جائیں گی ، ترجمان نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ ویزا کے وقت پر اجرا کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.