کرونا متاثرہ سانتا کلاز کا دورہ اولڈ ہوم کے مکینوں کو مہنگا پڑگیا

0

برسلز: بیلجئیم میں کرونا سے متاثرہ سانتا کلاز (رضاکار) کا اولڈ ہوم کا دورہ وہاں مقیم ضعیف افراد کو بہت مہنگا پڑگیا، اولڈ ہوم میں وبا پھیل گئی، اور بڑا نقصان ہوا ہے، ایک رضاکار 5 دسمبر کو سانتا کلاز بن کر وہاں مقیم بزرگ شہریوں میں تحائف اور خوشیاں بانٹنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئیم کے شہر اینٹورپ میں واقع  نرسنگ ہوم میں ایک رضاکار گزشتہ ماہ 5 دسمبر کو سانتا کلاز بن کر وہاں مقیم بزرگ شہریوں میں تحائف اور خوشیاں بانٹنے آیا، تاہم ان تحائف کی تقسیم کے کچھ روز بعد نرسنگ ہوم کے مکینوں میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے لگ گئیں، جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق وبا نے نرسنگ ہوم کے مکینوں کو پوری طرح لپیٹ میں لے لیا۔

وبا سے اب تک نرسنگ ہوم کے26 مکین ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ عملے کے 40 ارکان سمیت ایک بڑی تعداد اب تک وبا کا شکار ہے، اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ سانتا کلاز بن کر آنے والا رضاکار کرونا سے متاثر تھا، تاہم نرسنگ ہوم میں کرونا اس رضاکار کی وجہ سے ہی پھیلا ہے، اس کی تصدیق نہیں  ہوسکی، ان ہلاکتوں کو کیئر ہوم کی انتظامیہ کی لاپروائی کا نتیجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.