اٹلی: تارک وطن کو دیکھ کر اے ٹی ایم مشین یورو پھینکنے لگی، پھر کیا ہوا؟

0

نیپولی: اٹلی میں تارک وطن پر یورو برسنے لگے، شہری نیپولی کے via Foria تاریخی مرکز کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اے ٹی ایم مشین نے یورو باہر پھینکنے شروع کردئیے، لیکن تارک وطن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، جس سے متعلقہ لوگ بھی بہت متاثر ہوئے، اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق 51 سالہ خلیل نامی تارک وطن نیپولی میں via Foria کے تاریخی مرکز کے قریب سے گزر رہا تھا، کہ اس کی نظر قریب ہی لگی  اے ٹی ایم کی طرف اٹھی، تو مشین نے یورو باہر پھینکنے شروع کردئیے، جن میں 20 اور 50 یورو کے نوٹ تھے، مشین کو یورو پھینکتا دیکھ کر خلیل وہیں رک گیا، اور اس نے نوٹ جمع کرنے شروع کردئیے، مجموعی طور پر مشین نے 980 یورو باہر پھینکے، اور یہ سارے نوٹ خلیل  نے جمع کرلئے۔

بعدازاں وہ یہ نوٹ لے کرVicariate Market Commissioner کے دفتر چلاگیا، اور وہاں موجود عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا اور نوٹ حوالے کردئیے۔  جنہوں نے متعلقہ بینک کو آگاہ کیا، ا ور اے ٹی ایم کا معائنہ کیا گیا، لیکن وہاں مشین کے ساتھ ٹمپرنگ یا کسی زبردستی کی کوشش کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ اس لئے بظاہر یہ مشین کی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق خلیل مراکشی نژاد اطالوی شہری ہے، اور اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ چھوٹے سے مکان میں رہتا ہے، اس کا بیٹا یونیورسٹی کا طالبعلم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.