اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے نیا منصوبہ تیار

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب حکومت نے ان کی سہولت کیلئے نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کیے جائیں گے، ان گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لئے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس کے لئے پیشکشیں طلب کرلی گئی ہیں۔ ای گیٹس کی تنصیب کے بعد مسافروں کو امیگریشن سمیت دیگر محکموں کے عملے سے رابطہ کی ضرورت نہیں رہےگی، ائرپورٹس پر رشوت اور مسافروں کو ناجائز تنگ کرنے کا خاتمہ ہوسکے گا۔

مسافروں کو عملے کو پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھانے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی، مسافر ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے خود کار طریقے سے بورڈنگ کارڈ حاصل کریں گے، اور طیارے میں سوار ہونے کے لئے لاؤنج میں چلے جائیں گے۔ ای گیٹ مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.