بائیڈن نے بغاوت کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیدیا، صدر کا جوابی وار

0

واشنگٹن: کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پرامن رہنے اور گھروں میں واپس جانے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی یہ موقف دہرایا کہ ان کا  الیکشن چرایا گیا ہے۔ دوسری جانب  نومنتخب صدر بائیڈن نے بغاوت کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس عمارت پر حملے کے بعد  ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ میں کییٹل ہل میں موجود سب سے کہہ رہا ہوں کہ وہ پرامن رہیں، کوئی تشدد نہیں۔ انہوں نے حامیوں سے کہا کہ ہم سیکورٹی فورسز کے لئے مشکل صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے، اس لئے آپ واپس چلے جائیں، لیکن ٓانہوں نے ساتھ ہی یہ موقف دہرایا کہ ان کا  الیکشن چرایا گیا ہے

دوسری طرف نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بغاوت کے ذمہ دارٹرمپ ہیں، یہ کیسا احتجاج ہے کہ ووٹ کے تقدس کوپامال کیا جارہا ہے۔ کیپیٹل ہل پرحملہ امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ بغاوت کے کلی ذمہ دار صدرڈونلڈ ٹرمپ ہیں، انہوں نے کہا کہ کانگریس ارکان کو ہراساں کیا گیا، آج امریکی جمہوریت کو بہت بڑا نقصان ہوا، ٹرمپ حامیوں کو واپس بھیجیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.