اٹلی نے تارکین کیلئے دروازے کھول دیے، اسپین پہنچنے والی کشتی میں دردناک مناظر

0

میڈرڈ: اٹلی نے ایک بار پھر یورپ آنے کی کوشش میں سمندر میں پھنس جانے والے تارکین وطن کے لئے دروازے کھول دیے ہیں، جبکہ دوسری طرف اسپین پہنچنے والی کشتی میں دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں، کشتی میں ایک خاتون سمیت 47 تارکین وطن سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ الکاہل کے خطرناک سمندر کے ذریعہ مہاجرین کو لے کر آنے والی کشتی اسپین کے جزائر کینری میں پہنچی ہے، لیکن کشتی میں دردناک منظر دیکھنے کو ملے ہیں، کشتی میں سوار 3 افراد  ہلاک ہو چکے تھے۔ جبکہ ایک تارک وطن اسپین کے ساحل پر پہنچ کر دم توڑ گیا، ریڈ کراس حکام کے مطابق کشتی میں ایک خاتون سمیت 47 تارکین سوار تھے۔

چار ہلاکتوں کے علاوہ تین تارکین وطن زخمی بھی ہیں، اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ وہ ڈی ہائیڈ ریشن کا بھی شکار ہیں۔ ادھر اٹلی نے اسپین کی این جی او ’’اوپن آرمز‘‘ کی طرف سے سمندر میں بچائے گئے 265 تارکین کو سسلی میں اترنے کی اجازت دے دی ہے، ان تارکین کو قرنطینہ کیلئے بنائے گئے جہازوں پر منتقل کیا جائے گا، ان میں سے بیشتر تارکین  سرد موسم کی وجہ سے ہائپو تھرمیا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.